سونو سود نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کی وجہ بتائی

سونو سود ان دنوں فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کے تعلق سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار، مانوشی چھلر کے ساتھ نظر آئیں گے۔

سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
سونو سود، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: معروف اداکار سونو سود نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ سونو سود نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز ساؤتھ انڈین فلم سے کیا تھا۔ اس کے بعد سونو سود نے ہندی فلموں کا رخ کیا۔ سونو سود بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں بھی کافی سرگرم ہیں۔ سونو سود نے جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

سونو سود نے کہا کہ "میں اسکرپٹ کے بارے میں شروع سے ہی کافی غوروخوض کرنے والا رہا ہوں۔ چاہے وہ تمل، تیلگو یا پھر ہندی فلم ہو۔ جنوبی ہند کی فلمیں مجھے بری ہندی فلموں سے بچاتی ہیں، ورنہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کو لگنے لگتا ہے کہ آپ صرف ایک بڑی فلم میں نظر آنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جنوبی ہند کی فلمیں مجھے ایسا کرنے سے دور رہنے میں مدد کرتی ہیں۔


سونو سود ان دنوں فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ کے تعلق سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار، مانوشی چھلر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بنی یہ فلم 3 جون 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */