بچوں کو آن لائن کلاسیز کے لئے موبائل فون دستیاب کرائیں گے سونو سود

سونو سود کو ایک ایجوکیشن آرگنائزیشن نے ٹوئٹ کرکے ان سے مدد مانگی تھی۔ جس سے بچوں کی پڑھائی میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

سونو سود، تصویر یو این آئی
سونو سود، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود نے آن لائن کلاسیز کے لئے بچوں کو موبائل فون دینے کا فیصلہ لیا ہے، کورونا وبائی بیماری کے دوران مسیحا بن کر آئے سونو سود کسی کی مدد کرنے کے لئے پیچھے نہیں ہٹتے۔ سونو ملک کا مستقبل بہتر بنانے کی غرض سے کام کر رہے ہیں، پہلے بچوں کو اسکالر شپ دینے کے بعد اب سونو سود نے آن لائن کلاس کے لئے بچوں کو موبائل فون دینے کا ارادہ کیا ہے۔ یہ ان بچوں کو دیئے جائیں گے جو اسمارٹ فون خریدنے کے اہل نہیں ہیں۔

سونو سود کو ایک ایجوکیشن آرگنائزیشن نے ٹوئٹ کرکے ان سے مدد مانگی تھی۔ جس سے بچوں کی پڑھائی میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پوجا، عافیہ روزمرہ کام کرنے والے مزدوروں کے بچے ہیں۔ یہ دونوں بچے اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاس نہیں لے پا رہے ہیں۔ آپ ان کی پڑھائی کے لئے فون دستیاب کرایئے۔ سونو سود نے ٹوئٹ کے ذریعہ ہی جواب دیا کہ کوئی بھی بچہ پڑھائی کے بغیر نہیں رہے گا۔ آپ سبھی کے لئے فون بھیج رہا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔