شاہد کپور کی ’جرسی‘ 20 مئی کو او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز

جرسی ایک اسپورٹس فلم ہے جس میں شاہد کپور نے سابق کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ مرنال ٹھاکر ان کی بیوی کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

شاہد کپور، ’فلم جرسی‘
شاہد کپور، ’فلم جرسی‘
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی 20 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ شاہد کپور اور مرنال ٹھاکر کی فلم جرسی حال ہی میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ سنیماگھروں میں ریلیز ہونے کے بعد جرسی کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کیا جا رہا ہے۔ جرسی ایک اسپورٹس فلم ہے جس میں شاہد کپور نے سابق کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ مرنال ٹھاکر ان کی بیوی کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

نیٹ فلکس نے پلیٹ فارم پر فلم کی آمد کا اعلان کیا، جس کے مطابق جرسی 20 مئی یعنی اس جمعہ کو پلیٹ فارم پر آئے گی۔ واضح ر ہے کہ جرسی اسی نام سے آئی تیلگو فلم کا باضابطہ ریمیک ہے۔ جرسی ایک ایسے کرکٹر ارجن کی کہانی ہے جو 36 سال کی عمر میں اپنے بیٹے کے لیے اس کھیل میں واپس آنا چاہتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنی صلاحیت بھی دکھانا چاہتا ہے۔ ارجن اپنے بیٹے کے لیے ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہننے کی خاطر واپسی کرنا چاہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔