پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں زوروں پر، روشنی سے جگمگایا اداکارہ کا گھر

معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عاما آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں اداکارہ کا ممبئی میں واقع گھر روشنی سے سجایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس / ویڈیو گریب</p></div>

تصویر آئی اے این ایس / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عاما آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں اداکارہ کا ممبئی میں واقع گھر روشنی سے سجایا گیا ہے۔

فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے پرینیتی کے گھر کی جھلک دکھائی ہے۔ جس میں پرینیتی کا کثیرمنزلہ اپارٹمنٹ برقی قمقموں کی روشنی سے جگمگا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’’لائٹ پری کے گھر پے۔‘‘ اداکارہ فی الحال دہلی میں ہیں۔


خیال رہے کہ اداکارہ اتوار کو قومی راجدھانی دہلی پہنچیں اور راگھو چڈھا کے گھر پر جشن کی تیاری شروع ہو گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جوڑہ 23 اور 24 ستمبر کو منعقد ہونے والی شادی کی تقاریب کے لیے ادے پور روانہ ہونت والا ہے۔ دونوں 24 ستمبر کو ادے پور کے عالیشان ’دی لیلا پیلیس‘ میں سات پھیرے لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔