برہنہ تصاویر معاملہ: اداکار رنویر نے پولیس سے کہا ’میری ایک تصویر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی!‘

اداکار رنویر سنگھ نے برہنہ تصاویر (نیوڈ فوٹو شوٹ) معاملہ میں پولیس کو بیان دیا ہے کہ میری تصاویر میں سے ایک تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے

معروف اداکار رنویر سنگھ / Getty Images
معروف اداکار رنویر سنگھ / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: اداکار رنویر سنگھ نے برہنہ تصاویر (نیوڈ فوٹو شوٹ) معاملہ میں پولیس کو بیان دیا ہے کہ میری تصاویر میں سے ایک تصویر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی ایک تصویر کو مورف کیا گیا ہے یعنی ان کی اس تصویر میں سے کسی دوسری تصویر کو ملا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں چیمبور پولیس نے اداکار کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے رنویر کو دو بار سمن بھیجا تھا جس کے بعد رنویر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ چیمبور تھانے پہنچے اور پولیس نے دو گھنٹے تک ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ اس دوران پولیس نے رنویر سے کئی سوال پوچھے، مثلاً برہنہ فوٹو شوٹ کا کنٹریکٹ کس کمپنی کے ساتھ تھا۔ فوٹو شوٹ کب اور کہاں کیا گیا؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس قسم کی تصاویر لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتی ہیں؟


خیال رہے کہ میگزین کے لیے اداکار کی وائرل فوٹو سیریز نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی۔ یہ فوٹو شوٹ 70 کی دہائی کے پاپ آئیکن برٹ رینالڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیا گیا تھا، جو ’کاسموپولیٹن میگزین‘ کے لیے 1972 میں برہنہ ہو گئے تھے۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنے اس فوٹو شوٹ کے حوالے سے کافی تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں کئی شہروں میں رنویر سنگھ کے خلاف مظاہرے بھی ہو چکے ہیں۔ تاہم کئی فلمی ستارے ان کے فوٹو شوٹ کی کھل کر حمایت کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔