’ناٹو ناٹو‘ اور 'ہاتھی کی سرگوشیاں' نے تاریخ رقم کی، آسکر ایوارڈ جیتے

آخری بار اے آر رحمان نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ 2008 میں فلم 'سلم ڈاگ ملینیئر' کے گانے 'جے ہو' کے لیے جیتا تھا۔ ہندوستان کو یہ اعزاز 15 سال بعد ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آسکر 2023 اس بار ہندوستان کے لیے بہت خاص رہا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج کا دن ہندوستان کے لیے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ ہندوستان نے دو آسکر جیتے ہیں۔ آر آر آر اور ’دی الیفینٹ وہسپرز (ہاتھی کی سرگوشیاں) دونوں نے 95ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز جیت لیے۔ سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم آر آر آر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ لوگوں نے فلم کا گانا 'ناٹو ناٹو' کافی پسند کیا۔

 گولڈن گلوب ایوارڈز 2023 میں ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے 'ناٹو-ناٹو' کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین اوریجنل گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اب اس گانے نے آسکر ایوارڈ بھی جیت لیا ہے۔ اس کے علاوہ گنیت مونگا کی 'دی ایلیفینٹ وِہسپرز' نے بہترین دستاویزی مختصر فلم کے زمرے میں آسکر جیتا ہے۔ فلم کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ ان ایوارڈز جیتنے کے بعد ہندوستان میں جشن کا ماحول ہے۔


ایم ایم کیروانی نے آسکر اسٹیج پر گاتے ہوئے تقریر کی۔ انہوں نے کہا- یہ ممکن بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں سب کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستانی فلم آر آر آر کے ناٹو ناٹو نے آسکر جیتا ہے۔ بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آر آر آر کا گانا ناٹو ناٹو نے جیتا ہے۔ آسکر کے اسٹیج پر گانا ناٹو ناٹو کو متعارف کرواتے ہوئے دیپیکا پاڈوکون نے کہا، 'یہ وہ گانا ہے جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ اگر آپ ناٹو ناٹو کے بارے میں نہیں جانتے تو اب آپ جاننے والے ہیں۔ اس کے بعد غیر ملکی ستاروں نے اسٹیج پر اس گانے پر پرفارم کیا۔

آخری بار اے آر رحمان نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ 2008 میں فلم 'سلم ڈاگ ملینیئر' کے گانے 'جے ہو' کے لیے جیتا تھا۔ ہندوستان کو یہ اعزاز 15 سال بعد ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔