معروف اداکار نصیرالدین شاہ نمونیا کی تشخیص کے بعد ہندوجا اسپتال میں داخل

نصیرالدین شاہ کی طبیعت اس وقت ناساز چل رہی ہے۔ انھیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ 70 سالہ اداکار کو مبینہ طور پر نمونیا کا پتہ چلا ہے۔

نصیرالدین شاہ، تصویر آئی اے این ایس
نصیرالدین شاہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مشہور و معروف فلم اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور انھیں ممبئی کے کھار واقع ہندوجا اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ 70 سالہ اداکار میں مبینہ طور پر نمونیا کی تشخیص کی گئی ہے اور اس کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں ایک پیچ کا پتہ چلا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کا علاج چل رہا ہے۔

نصیرالدین شاہ کے منیجر نے بامبے ٹائمز کو بتایا کہ وہ دو دنوں سے اسپتال میں داخل ہیں اور معالجین کی نگرانی میں ہیں۔ انھیں نمونیا کے سبب اسپتال لایا گیا تھا۔ اس کے بعد پھیپھڑوں میں ایک پیچ کی تشخیص ہوئی جس کے پیش نظر انھیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


ورک فرنٹ کی بات کریں تو نصیرالدین شاہ آنے والی فلم ’میرِچ‘ میں دکھائی دیں گے۔ نئے ہدایت کار دھرو لاٹھور اس فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ فلم میں تشار کپور، انیتا ہسنندانی، راہل دیو اور جنوبی اداکارہ سیرت کپور بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔