’میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہیے‘، واجپئی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بی جے پی کے سرکردہ لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جن سنگھ (بی جے ایس) کے بانی اراکین میں بھی تھے، بیماری کے سبب 16 اگست 2018 کو ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی کو اب بڑے پردے پر دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ کافی وقت سے ان کی زندگی پر ’بایو پِک‘ بنانے کی تیاری چل رہی تھی۔ اب سابق وزیر اعظم کی بایوپِک ’میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہیے-اٹل‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کی ریلیز سے متعلق بھی اہم جانکاری لوگوں کو دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بی جے پی کے سرکردہ لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جن سنگھ (بی جے ایس) کے بانی اراکین میں بھی تھے۔ بیماری کے سبب 16 اگست 2018 کو ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کی بایوپِک ’میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہیے-اٹل‘ بنانے کے لیے ونود بھانوشالی اور سندیپ سنگھ ایک ساتھ آئے ہیں۔ یہ فلم پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کی کتاب ’دی اَن ٹولڈ واجپئی‘ پر مبنی ہوگی جو الیکھ این پی نے لکھی تھی۔ اس فلم میں ان کے بچپن، کالج اور سیاسی لیڈر بننے تک کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو دکھایا جائے گا۔


اس فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ 2023 میں شروع ہوگی اور اسے سابق وزیر اعظم کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر کرسمس 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ فلمساز ونود بھانوشالی، سندیپ سنگھ، سمکھان، وشال گرنانی اور کملیش بھانوشالی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔