جنید امام شیخ کی ڈاکومنٹری فلم ’ورک فار کمپیشن‘ کی بین الاقومی سطح پر پذیرائی

فلم ’ورک فار کمپیشن‘ ورک تنظیم یعنی ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' فلم تنظیم کے فلاحی کاموں کا احاطہ کرتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

محی الدین التمش

ممبئی: معروف ڈاکومنٹری فلم میکر جنید امام شیخ کی فلم ' ورک فار کمپیشن' کو 4 بین الاقومی فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔ اس فلم کو استنبول فلم فیسٹیول برائے 2022 اور رومانیہ ایسٹرن یورپ فلم فیسٹول  برائے 2022 میں بیسٹ شارٹ ڈاکومنٹری فلم کے زمرے میں عزاز سے نوازہ گیا۔ اس کے علاوہ سویڈن فلم فیسٹیول اور انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول باسٹن میں بھی اس فلم کو فائنلسٹ کٹگری میں ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ڈائریکٹ منتھلی آن لائن فلم فیسٹیول اور بلیک بلڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کی اسکریننگ بھی کی گئی ہے۔ فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس فلم کو امریکہ کے بی ٹی ڈی پرائم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم 'ورک فار کمپیشن' ورک تنظیم یعنی ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' فلم تنظیم کے فلاحی کاموں کا احاطہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ 'ورک' ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو انسانیت کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے مختلف کاموں کو انجام دیتی ہے۔ تنظیم غریبوں اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود، بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی کام کرتی ہے۔ ماحولیات کی بہتری کے لئے تنظیم کا کافی اہم مانا جاتا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد 1989 میں ملک کے مردم خیز خطے اترپردیش کی معروف شخصیت اور عالم دین 'سید عبدالله طارق' نے ڈالی تھی۔


اس فلم میں انسانیت کی فلاح کے لئے تنظیم کی کارکردگی اور اس کے مشن پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس ڈاکومنٹری فلم کی ملکی سطح پر پذیرائی کے بعد اب بین الاقوامی سطح پر بھی فلم کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔ اس ڈاکومنٹری فلم کے پروڈیوسر اور 'ورک' تنظیم کے ریاست مہاراشٹر کے صدر اویس انصاری نے ان کی تنظیم کی کارکردگی پر بننے والی فلم کی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اویس انصاری نے کہا کہ 'ورک' تنظیم انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس تنظیم کی پذیرائی تنظیم کے کاموں کی پذیرائی کے مترادف ہے۔

اس فلم کو معروف ڈاکومنٹری فلم میکر اور رائٹر جنید امام شیخ نے بنایا ہے۔ اس سے قبل جنید کئی ڈاکومنٹری فلموں کو عزاز سے نوازہ جا چکا ہے۔ جنید امام کی لکھی ہوئی فلم 'میرٹ انیمل' حال ہی میں ہنگامہ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر پر ان کی ہندی فیچر فلم ٰافسانہ گوئی بھی جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے۔ اس فلم کو رضیہ مشکور پروڈیوس کررہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔