’مادھوری نہ ہوتیں تو سروج خان بھی نہیں ہوتی‘

ماسٹر جی کے نام سے مشہور سروج خان کے دل میں مادھوری دکشت کے لئے بے حد پیار تھا اور آخری وقت تک رہا۔ ایک ایوارڈ شو میں سروج خان نے کہا تھا کہ اگر مادھوری نہ ہوتیں تو سروج خان بھی نہ ہوتی۔

تصویر: سروج خان / انسٹاگرام
تصویر: سروج خان / انسٹاگرام
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت کی پسندیدہ کوریوگرافر سروج خان کا کہنا تھا کہ اگر مادھوری نہیں ہوتیں وہ بھی نہیں ہوتیں۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ مادھوری دکشت کا کیریئر بنانے میں کچھ ہاتھ سروج خان کا بھی ہے۔ بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوین مادھوری دکشت کے تقریباً ہر گانے کو سروج خان ہی کوریوگراف کیا کرتی تھیں، تیزاب کے سپر ہٹ ڈانس نمبر ’ایک دو تین‘ سے سروج-مادھوری کی جوڑی مشہور ہوئی۔

اس کے بعد فلم سیلاب میں ’ہم کو آج کل انتظار‘ تھانیدار میں ’تمّا تمّا لوگے‘ فلم بیٹا میں ’دھک دھک کرنے لگا‘ دیوداس میں ’مار ڈالا‘ اور ’ڈولا رے ڈولا‘ یارانہ میں ’میراپیا گھر آیا‘ کھلنایک میں ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ جیسے گانوں میں سروج مادھوری کی جوڑی سپر ہٹ رہی۔ سروج خان کے کیریئر کی بطور ڈانس ڈائریکٹر آخری فلم کلنک تھی جس میں انہوں نے مادوری دکشت کو ’تباہ ہوگئے‘ گانے میں کوریوگراف کیا تھا۔ ماسٹر جی کے نام سے مشہور سروج خان کے دل میں مادھوری دکشت کے لئے بے حد پیار تھا اور آخری وقت تک رہا۔ ایک ایوارڈ شو میں سروج خان نے کہا تھا کہ اگر مادھوری نہ ہوتیں تو سروج خان بھی نہ ہوتی۔


سروج خان کے انتقال کے بعد اب اس ایوارڈ فکشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سروج خان کافی جذباتی ہوکر بات کر رہی ہیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سروج کو انڈسٹری کے ان کے سالوں کے کام کے لیے ایوارڈ دیا گیا تھا اور مادھوری نے ان کے لئے ایک خوب صورت پرفارمنس دی تھی۔ سروج خان اپنے چار دہائیوں کے طویل سینما کیریئر میں دو ہزار سے زائد گانوں کے لیے کوریو گرافی کی۔ انہوں نے مادھوری دکشت اور شری دیوی کے علاوہ جوہی چاولہ، ایشوریہ رائے بچن، تاپسی پنو، سارا علی خان، اننیہ پانڈے اور عالیہ بھٹ کو ڈانس سکھایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔