معروف کوریوگرافر سروج خان کا انتقال، غم میں ڈوبا بالی ووڈ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Jul 2020, 8:28 AM

کوریوگرافر سروج خان کا 71 سال کی عمر میں انتقال، بالی ووڈ میں پسرا ماتم

بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان کا ممبئی میں 71 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انھیں 20 جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی کے ملاڈ واقع مالونی میں کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) تھی۔ ان کا علاج گرونانک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چل رہا تھا۔ سروج خان کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان کے چاہنے والوں کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

03 Jul 2020, 7:17 AM

پدما ایوارڈس کے لئے نامزدگی پندرہ ستمبر تک

ہر برس یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کئے جانے والے ملک کے اعلی ترین شہری انعام پدما ایوارڈس کے لئے آن لائن نامزدگی ا ور سفارش آئندہ پندرہ ستمبر تک کی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے آج یہاں کہا ہے کہ پدما ایوارڈس کے لئے نامزدگی کی شروعات گزشتہ یکم مئی سے ہوچکی ہے اور یہ سفارش اور نامزدگی پدما ایوارڈس کے لئے بنائے گئے خصوصی پورٹل پر کی جاسکتی ہے۔ پدما ایوارڈس میں پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلی ترین شہری انعامات شامل ہیں۔ 1954میں قائم کئے گئے ان انعامات کا اعلان ہر برس یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈس آرٹ، ادب، تعلیم، اسپورٹس، میڈیکل، سماجی کام، سائنس، انجینئرنگ، عوامی معاملات، سول سروس، کاروبار اور صنعت وغیرہ شعبوں میں خصوصی اور غیرمعمولی حصولیابی کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ کاروبار، حیثیت یا صنف سے تعلق رکھنے والے تمام افراد بغیر کسی امتیاز کے ان انعامات کے لئے اہل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔