ہما قریشی نے کی 'مہارانی' سیزن 2 کی شوٹنگ مکمل

مہارانی کے پہلے سیزن میں ہما قریشی نے سیاست دان رانی بھارتی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 'مہارانی' ویب سیریز کی کہانی 1990 کی دہائی میں بہار میں پیش آئے سیاسی واقعات سے متاثر ہے۔

ہما قریشی، تصویر آئی اے این ایس
ہما قریشی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے ویب سیریز ’’مہارانی‘‘ کے سیزن ۔2 کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ ہما قریشی اکثر اپنی آنے والی فلموں سے متعلق اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ہما قریشی نے ویب سیریز مہارانی کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ ویب سیریز کی شوٹنگ بھوپال، ہوشنگ آباد اور جموں و کشمیر میں کی گئی ہے۔

ہما قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فلم کا مختصر شیڈول شوٹ کیا گیا ہے۔ وہاں اہم کہانی کی شوٹنگ کی گئی ہے۔ سیزن 2 بہت سارے ٹوئسٹ اور ٹرنس سے بھرا ہوا ہے۔ کرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیاسی تھرلر ویب سیریز کو سبھاش کپور نے لکھا ہے۔


مہارانی کے پہلے سیزن میں ہما قریشی نے سیاست دان رانی بھارتی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 'مہارانی' ویب سیریز کی کہانی 1990 کی دہائی میں بہار میں پیش آئے سیاسی واقعات سے متاثر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔