دہلی کے چھ اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کو ملے گا مفت کھانا

بیان میں کہا گیا کہ ’’وہ دہلی کے رام منوہر لوہیا، صفدر جنگ، لیڈی ہارڈنگ سمیت چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اٹینڈنٹ کو گرم، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کریں گے۔"

صفدر گنج اسپتال، تصویر آئی اے این ایس
صفدر گنج اسپتال، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا آج سے ’پرسادم رتھ‘ کے نام سے ایک پہل شروع کریں گے۔ اس کے تحت دہلی کے چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اہل خانہ کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اتوار کو لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اوم برلا کی طرف سے بھیجے گئے ’پرسادم رتھ‘ دہلی کے چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اہل خانہ کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔

'پرسادم رتھ' نام کی پہل یہاں اسپیکر کی رہائش گاہ سے شروع کی جائے گی۔ ان رتھوں میں کھانا پکانے اور گرم کرنے کی سہولتیں ہوں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’وہ دہلی کے رام منوہر لوہیا، صفدر جنگ، لیڈی ہارڈنگ سمیت چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اٹینڈنٹ کو گرم، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کریں گے۔"

لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق پرسادم رتھ کو خود برلا نے فراہم کیا ہے۔ یہ اقدام کھانے کے پیکٹوں کی جگہ لے گا جو اب تک "آو ساتھ چلیں" تنظیم کی طرف سے چار اسپتالوں میں روزانہ 1,000 مریضوں کے اٹینڈنٹ کو فراہم کی جا رہی تھی، اور جلد ہی اسے دوسرے اسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔