رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

ریلائنس انٹرٹینمنٹ اوورسیز اور ہوم اسکرین انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس لحاظ سے یہ فلم بالی ووڈ کی اس سال کی ایک بڑی ریلیز ثابت ہوگی۔

رتک روشن اور سیف علی خان، تصویر آئی اے این ایس
رتک روشن اور سیف علی خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

فلم ’برہماستر‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ نے کچھ راحت کی سانس لی ہے، اور آئندہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلموں کے اداکار و ہدایت کار بھی کچھ مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ لگاتار کئی بڑی بالی ووڈ فلموں کے فلاپ ہونے سے ایک عجیب سی مایوسی بالی ووڈ میں چھائی ہوئی تھی جسے ’برہماستر‘ نے دور کر دیا ہے۔ اب فلم ’وکرم-ویدھا‘ کو لے کر لوگوں میں زبردست تجسس ہے۔ رتک روشن اور سیف علی خان کی اس فلم کا ٹیزر اور ٹریلر لوگوں کو خوب پسند آیا ہے۔

فلم ’وکرم-ویدھا‘ کی ریلیز سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسے 100 ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ اوورسیز اور ہوم اسکرین انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس لحاظ سے یہ فلم بالی ووڈ کی اس سال کی ایک بڑی ریلیز ثابت ہوگی۔


واضح رہے کہ فلم ’وکرم-ویدھا‘ جنوب میں اسی نام سے بنی فلم کا ہندی ریمیک ہے، جو سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی ہدایت کاری گایتری اور پشکر نے کی تھی، اور اب یہی دونوں رتک روشن و سیف علی خان کے ساتھ اس فلم کو ہندی میں بنا رہے ہیں۔ فلم 30 ستمبر کو ریلیز ہوگی جس کا ناظرین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’وکرم ویدھا‘ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں ایک طرف سیف علی خان سخت پولیس والے کا کردار نبھا رہے ہیں، اور دوسری طرف رتک روشن ایک خطرناک گینگسٹر کے کردار میں ہیں۔ ان دونوں کو آمنے سامنے دیکھنا کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔ فلم میں اداکارہ رادھیکا آپٹے اور یوگیتا بہانی بھی نظر آنے والی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔