فلم اداکار جان ابراہم اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا

جان ابراہم نے اپنے انسٹا گرام پیج پر لکھا کہ پریا اور میں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ ہمیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا، تصویر یو این آئی
جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار پروڈیوسر جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا کورونا 19 مثبت پائے گئے ہیں، وہ فی الوقت اپنی ہی رہاہش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے ان کے رابطے میں آنے والے افراد سے کورونا کا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔

اداکار جان ابراہم نے پیر کے روز اپنے انسٹا گرام پیج پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن قبل ایک کووڈ پازیٹو شخص کے رابطے میں آئے تھے اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ مثبت تھا، انہوں نے لکھا کہ "پریا اور میں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ ہمیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے، نیز انہوں نے تمام افراد سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔"


نہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں نے کورونا کی دونوں خوراک لے لی ہیں نیز انہیں ہلکی علامات کا سامنا ہے۔ واضح رہیکہ اس سے قبل بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات کورونا میں مبتلا ہو چکی ہیں، جس میں اداکارہ شلپا شروڈکر، نورا فتحی اور دیگر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔