ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 145.68 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 لاکھ 30 ہزار 706 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

تصویر قومی آواز/ وپن
تصویر قومی آواز/ وپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 23 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 145.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 لاکھ 30 ہزار 706 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 145 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار 306 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ- 19 کے 33750 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 482 ہوگئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.42 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 3.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


ملک کی 23 ریاستوں میں کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے 1700 لوگ متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 510، دہلی 351 اور کیرالہ میں 156 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 639 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 10846 لوگوں کو کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 95 ہزار 407 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.20 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 78 ہزار 990 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 68 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار 476 کووڈ ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 لاکھ 30 ہزار 706 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔