مشہور اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کا 67 سال کی عمر میں انتقال

فلمی اداکار کے طور پر ستیش کوشک کو 1987 کی فلم مسٹر انڈیا سے پہچان ملی۔ ستیش کوشک کو 1990 میں رام لکھن اور 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ ملا.

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور معروف ہدایت کار ستیش کوشک انتقال کر گئے۔ ان کے قریبی دوست اور اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے اس افسوسناک خبر کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے۔ لیکن میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھوں گا۔

انوپم کھیر نے لکھا کہ 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل سٹاپ۔ آپ کے بغیر زندگی کبھی پہلے جیسی  نہیں ہوگی ستیش! اوم شانتی۔

ستیش کوشک 67 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اپنے دوست کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا کہ ستیش تمہارے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں ہوگی۔


ستیش کوشک ایک مشہور بالی ووڈ اداکار، کامیڈین، اسکرپٹ رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تھے۔وہ 13 اپریل 1956 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بریک حاصل کرنے سے پہلے تھیٹر میں کام کیا۔

ایک فلمی اداکار کے طور پر ستیش کوشک کو 1987 کی فلم مسٹر انڈیا سے پہچان ملی۔ اس کے بعد انہوں نے 1997 میں دیوانہ مستانہ میں پپو پیجر کا کردار ادا کیا۔ ستیش کوشک کو 1990 میں رام لکھن اور 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔