ہولی کے موقع پر اکشے کمار کی ’اپیل‘ پر تنازعہ، سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ‘ کا سامنا

اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مجھ پر ایک احسان کریں، چلیے اس مرتبہ ہولی نہیں کھیلتے! اپنی حفاظت اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے اس تہوار کو گھر پر ہی منائیں۔ ہاتھ جوڑ کر آپ سب کو ہولی مبارک۔‘‘

اکشے کمار / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @AkshayKumar
اکشے کمار / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @AkshayKumar
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کورونا وائرس کے دور میں ہولی کا تہوار ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وبا کے موقع پر حکومت کی طرف سے لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتے ہوئے تہوار منائیں۔ اس موقع پر اکشے کمار نے بھی لوگوں سے ایک اپیل کی تھی، تاہم اس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کے خلاف ’بائیکاٹ اکشے کمار‘ کا ہیش ٹیگ تک استعمال کیا جا رہا ہے۔

دراصل اکشے کمار نے ہندووں کے بڑے تہواروں میں سے ایک ہولی کے تعلق سے ٹوئٹ کر کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مرتبہ ہولی اپنے گھر پر ہی کھیلیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چہار سو سے حملے کیے جانے لگے۔


اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مجھ پر ایک احسان کریں، چلیے اس مرتبہ ہولی نہیں کھیلتے! اپنی حفاظت اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے اس تہوار کر گھر پر ہی منائیں۔ ہاتھ جوڑ کر آپ سب کو ہولی مبارک۔‘‘

اس ٹوئٹ کے بعد اکشے کمار نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی بیٹی نیتارا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں دونوں کے چہرے رنگوں میں شرابور نظر آ رہے ہیں۔ اکشے کمار نے اس ٹوئٹ میں لکھا، ’’آپ ان لوگوں کے ساتھ منائے گئے جشن سے زیادہ لطف اندوز اور کہیں نہیں ہو سکتے، جو آپ کی زندگی کا حصہ ہیں۔‘‘ ایک طرف جہاں کچھ مداحوں نے اکشے کمار کو ہولی کی مبارک باد پیش کی، وہیں سوشل میڈیا پر ایک گروپ نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔


خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا بڑے پیمانے پر اثر ہونے کے سبب ممبئی کے بیشتر علاقوں میں عوامی تقاریب منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تاہم معروف استیاں اپنے انداز میں تہوار منا رہی ہیں۔ ہولی کے خاص موقع پر کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ وہیں سوہا علی خان نے اپنی بیٹی انایا کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے علاوہ کرن جوہر سے لے کر مادھوری دکشت تک نے ہولی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */