شبانہ اعظمی کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی کوشش، اداکارہ نے پولیس میں درج کرائی شکایت

شبانہ اعظمی نے اپنے جاننے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ سبھی محتاط رہیں کیونکہ ان کے نام پر فشنگ کی کوشش کی جا رہی ہے، شبانہ نے پولیس میں اس تعلق سے شکایت بھی درج کرا دی ہے۔

شبانہ اعظمی، تصویر آئی اے این ایس
شبانہ اعظمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

شبانہ اعظمی ان دنوں اپنی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں انھوں نے عالیہ بھٹ کی دادی اور دھرمیندر کی معشوقہ کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں دھرمیندر اور شبانہ کے درمیان ایک بوسہ کا منظر بھی ہے جو سرخیوں میں تھا۔ اس پر لوگوں نے خوب تبصرے کیے تھے۔ اب شبانہ اعظمی ایک نئی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

دراصل شبانہ اعظمی کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ شبانہ اعظمی نے خود ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی کوشش ہو رہی ہے۔ انھوں نے اپنے جاننے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ سبھی محتاط رہیں کیونکہ ان کے نام پر فشنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شبانہ نے پولیس میں اس تعلق سے شکایت بھی درج کرا دی ہے۔


شبانہ اعظمی نے جانکاری دی ہے کہ ان کے جاننے والوں کے پاس ایپ اسٹور سے خریداری کے لیے کہا گیا ہے۔ شبانہ کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں لکھا ہے کہ "یہ ہماری جانکاری میں آیا ہے کہ ہمارے کچھ ساتھیوں اور جاننے والوں کو مبینہ طور پر شبانہ اعظمی کا پیغام ملا ہے۔ یہ صاف طور پر دھوکہ دہی کی کوشش ہے۔ وہ میسنجر کے لیے خریداری کے لیے کہتے ہیں۔ برائے کرم شبانہ جی کی طرف سے آپ کے پاس آئے کسی بھی فون یا میسج کا جواب نہ دیں۔ یہ سائبر کرائم ہے، ہم نے پولیس میں شکایت کر دی ہے۔"

واضح رہے کہ دو سال قبل شبانہ اعظمی خود بھی آن لائن ٹھگی کا شکار ہو گئی تھیں۔ دراصل انھوں نے آن لائن شراب کی ہوم ڈیلیوری کے لیے ایڈوانس میں پیمنٹ کیا تھا۔ کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی جب ان کا سامان نہیں پہنچا تو انھیں پتہ چلا کہ وہ آن لائن پیمنٹ کی دھوکہ دہی میں پھنس گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔