فلم ’کتے‘ میں ارجن کپور پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے

بالی ووڈ فلمساز وشال بھاردواج کے بیٹے آسمان بھاردواج زیر ہدایت بننے والی فلم ’کتے‘ میں ارجن کپور مرکزی رول میں نظر آئیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور آنے والی فلم ’کتے‘ میں پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ فلمساز وشال بھاردواج کے بیٹے آسمان بھاردواج زیر ہدایت بننے والی فلم ’کتے‘ میں ارجن کپور مرکزی رول میں نظر آئیں گے۔ ارجن کپور اس فلم میں پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔ فلم ’کتے‘ میں ارجن کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ، کونکنا سین شرما، تبو، کمود مشرا، رادھیکا مدن اور شردل بھاردواج بھی نظر آئیں گے۔

ارجن کپور نے کہا کہ سلور اسکرین پر پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ سندیپ اور پنکی فرار میں پولیس افسر کا رول ادا کرنے پر مجھے کافی پذیرائی ملی۔ اس لیے اگر مجھے فلم ’کتے‘ کا کردار ادا کرنے پر اتنی ہی عزت ملے تو مجھے خوشی ہوگی۔ میرے خیال میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنا میرے کیریئر میں گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ میرے خیال میں دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے وردی کو اچھی شکل میں دکھایا جانا چاہیے، کیونکہ پولیس اہلکار مسلسل ہمارے تحفظ کے تئیں پابند عہد ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت تکریم ہے۔


فلم ’کتے‘ کو لو رنجن، وشال بھاردواج، انکور گرگ اور ریکھا بھاردواج نے لو فلمز اور وشال بھاردواج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی اسے گلشن کمار اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز پیش کرے گی۔ آسمان بھاردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سنسنی خیز اور حیرت انگیز ہے۔ فلم 13 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔