کامیاب سرجری کے بعد سیف علی خان کی اسپتال سے چھٹی، کرینہ کے ساتھ پہنچے گھر

سیف علی خان کو ان کے ہاتھ کی کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ انہیں اپنی شریک حیات کرینہ کے ساتھ اپنے گھر کے باہر دیکھا گیا۔ سیف کو صحت مند دیکھ کر مداح بھی بہت خوش ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: معروف اداکار سیف علی خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اداکار کو ہاتھ کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ انہیں اپنی شرک حیات کرینہ کپور خان کے ساتھ گھر کے باہر دیکھا گیا، جہاں وہ صحت مند نظر آئے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کے کندھے میں تکلیف تھی اور انہیں پیر کے روز ممبئی کے کوکلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دریں اثناء، سیف علی خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ان کی ٹرائی سیپ یعنی بازو کی سرجری انجام دی گئی ہے۔ شوٹنگ کے وقت ایک پرانی چوٹ انہیں تکلیف دے رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ سرجری کرانی ضروری تھی۔ اداکار کے مطابق اگر یہ سرجری انجام نہ دی گئی ہوتی تو ان کی تکلیف میں اضافہ ہونے کا خدشہ تھا۔

سیف علی خان نے کہا، ’’یہ چوٹ اور سرجری اس سب کا حصہ ہے جو میں کرتا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کہ اتنے ماہرین طبی عملے کے ہاتھوں میں تھا۔ میرا علاج بہترین طریقہ سے کیا گیا۔ میں تمام خیر خواہوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘


اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد جب سیف علی خان گھر پہنچے تو وہاں انہوں تصویریں کھنچوائی اور اپنی خیریت سے بھی آگاہ کیا۔ کرینہ کپور بھی ان کے ساتھ نظر آئیں۔ اداکار نیلے رنگ کی جینز اور ٹی شرٹ میں نظر آئے۔ انہوں نے دھوپ کا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔ ایکٹر کا ہاتھ سہارے کے لیے باندھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیف کو 15 سال قبل دل کا ہلکا دورہ پڑا تھا۔ اس کے بعد وہی کافی چوکنا ہو گئے۔ وہ حیرت انگیز طریقہ سے تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے شراب اور سگریٹ وغیرہ ترک کر دی ہیں اور مکمل طور پر صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔