خانہ کعبہ کو ’معطر‘ بنانے کے لیے بیش قیمت ’عود‘ عطر کا استعمال

حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوشبو سے معطر بنانے کے لیے 24 گھنٹے عطر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں 5 بار عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کو معطر بنانے کے لیے ’عود‘ کے بیش قیمت عطر کا استعمال
خانہ کعبہ کو معطر بنانے کے لیے ’عود‘ کے بیش قیمت عطر کا استعمال
user

قومی آوازبیورو

حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پر دنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے 'عود' سے تیار کردہ لگژری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوشبو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے عطر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں پانچ بار عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔


حرمین جرنل پریزیڈنسی کے مطابق کعبہ شریف اور اس کے غلاف کو معطر کرنا ثواب کا کام ہے۔ امام نووی نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کعبہ شریف کو معطر کرو کیونکہ یہ اس کی پاکیزگی کا حصہ ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا بھی فرمان ہے کہ ' وطھر بیتی للطائفین' کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں کے لیے صاف کریں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 May 2020, 12:53 PM