یواے ای: گھریلو ملازمین کو ویزے اور سرکاری ملازمین کو داخلی اجازت ناموں کے اجرا کا آغاز

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ درخواست گزار وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی ویب سائٹ پر درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ تاہم ان کے یو اے ای میں داخلے کی شرط یہ ہوگی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے۔

یواے ای: گھریلو ملازمین کو ویزوں اور سرکاری ملازمین کو داخلی اجازت ناموں کے اجرا کا آغاز
یواے ای: گھریلو ملازمین کو ویزوں اور سرکاری ملازمین کو داخلی اجازت ناموں کے اجرا کا آغاز
user

قومی آوازبیورو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے ملک میں تارکِ وطن گھریلو ملازمین کے دوبارہ ویزے اور سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور اہم شعبوں کے ملازمین کو داخلے کے اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اس خدمت کا اجرا ملکی بحالی کے منصوبے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد معیشت اور سیاحت کی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل ایمرجنسی، کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ امارات کی حکومت نے مارچ میں ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ درخواست گزار وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی ویب سائٹ پر درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ تاہم ان کے یو اے ای میں داخلے کی شرط یہ ہوگی کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے۔


تمام آجروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یو اے ای میں آنے والے ان کے تمام ملازمین 14 روز تک قرنطین میں رہیں۔ اتھارٹی کے مطابق کارآمد اقامتی پرمٹوں کے حامل تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اس مقصد کے لیے انھیں اتھارٹی کی ویب سائٹ (ica.gov.ae) پر اپنی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

یو اے ای میں گزشتہ روز تک کووِڈ-19 کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 100794 ہوگئی ہے۔ ان میں 90556 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق یو اے ای میں اب تک کووِڈ-19 سے 435 اموات ہوچکی ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔