لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تین افراد جاں بحق

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے چھ قصبوں اور دیہاتوں پر نو فضائی حملے کیے اور جنوب میں 13 قصبوں اور گاؤں پر 50 گولے داغے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لبنان کے کئی سرحدی دیہات پر منگل کو اسرائیلی گولہ باری اور فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔لبنان کے فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ حولہ کے جنوب مشرقی گاؤں میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین شہری مارے گئے جب کہ وازانی اور ساردہ کے جنوب مشرقی قریوں پر اسرائیلی گولہ باری میں دو زخمی ہوگئے۔


انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے چھ قصبوں اور دیہاتوں پر نو فضائی حملے کیے اور جنوب میں 13 قصبوں اور گاؤں پر 50 گولے داغے۔ دریں اثنا، حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جن میں برکت ریشا، الرحیب، رویصت العالم، المالکیہ اور کریات شمونہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر 8 اکتوبر 2023 سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جب لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت میں اسرائیل کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی طرف شدید فائرنگ کی۔


لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں متعدد  افراد ہلاک ہوئے جن میں حزب اللہ کے 226 ارکان اور 65 عام شہری شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔