کویت میں شیعہ عبادت گاہ پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والے تین افراد گرفتار

2015 میں کویت سٹی میں شیعہ عبادت گاہ میں نماز جمعہ کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا تھا جس میں 27 افراد ہلاک ہو ئےتھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کویت کی ریاستی سکیورٹی ایجنسی نے عرب قومیت کے تین افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے خلاف شیعہ عبادت گاہ پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام ہے۔کویتی خبر رساں ایجنسی کونا ( KUNA)نے جمعرات کے روز ملک کی وزارت داخلہ کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے نے نگرانی اور حفاظتی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کونا  کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی سے دہشت گرد سیل کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو کویتی استغاثہ عامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔


2015 میں کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں شیعہ عبادت گاہ میں نماز جمعہ کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا تھا جس میں 27 افراد ہلاک اور 227 زخمی ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔