حرم مکّی میں دنیا کا سب سے بڑا کُولنگ سسٹم

جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے رواں سال رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں بڑھا دی گئی ہیں۔ اس دوران مسجد حرام میں ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی روٹین کی دیکھ بھال اور جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: مکہ مکرمہ کے مسجد حرام میں واقع دو کُولنگ اسٹیشنوں کو دنیا میں سب سے بڑی کُولنگ تنصیب کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔ ان میں پہلا "اجیاد اسٹیشن" ہے۔ یہ 35300 ریفریجریشن ٹن پیدا کرتا ہے جس میں سے تقریباً 24500 ریفریجریشن ٹن استعمال ہو جاتے ہیں۔ دوسرا اسٹیشن نیا مرکزی اسٹیشن ہے۔ اس کی گنجائش 1.2 لاکھ ریفریجریشن ٹن ہے۔ یہ اس وقت حرم مکی کی تیسری سعودی توسیع اور نصف مسعیٰ کو ٹھنڈک فراہم کر رہا ہے۔ مستقبل میں یہ اسٹیشن مسجد حرام کے تمام جانبی راستوں اور ملحقہ مقامات کو ٹھنڈا رکھے گا۔

مسجد حرام کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مرکزی اسٹیشنوں کے علاوہ کولنگ کے فاضل اسٹیشن بھی فراہم کیے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی مرکزی اسٹیشن میں تعطل آنے کی صورت میں درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور مسجد حرام کے اندر صاف ہوا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے رواں سال رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں بڑھا دی گئی ہیں۔ اس دوران مسجد حرام میں ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی روٹین کی دیکھ بھال اور جانچ کا سلسلہ جاری ہے۔


مسجد حرام میں آپریشن اینڈ مینٹیننس انتظامیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل انجینئر مطلق المقاطی کے مطابق ایئرکنڈیشننگ کے عمل کو فلٹر کی صفائی کے ذریعے جاری و ساری رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیرات میں انجینئرنگ ڈیزائنوں کو تقریباً 344 یونٹوں کے ذریعے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔ یہ یونٹ مسجد حرام میں دو مقامات پر تقسیم کیے گئے ہیں۔

المقاطی کے مطابق ایئرکنڈیشننگ رُوموں میں فلٹر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر پورے سال ہوتی ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس کی صفائی اور دیکھ بھال کا کام اعلی اہلیت کے حامل انجینئر اور ٹیکنیکل تربیت یافتہ اہل کار انجام دیتے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔