سعودی وزارت دفاع نے حج انتظامات مکمل کر لیے

محکمہ دفاع عازمین حج کی رہ نمائی، ان کی حفاظت اور انہیں ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی میں دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ضیوف الرحمان کو مناسک حج کی ادائی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے مختلف ایجنسیوں اور دیگر حکومتی اداروں کی کوششوں، منصوبوں اور اقدامات کے تسلسل میں اس سال کے لیے بیت اللہ کے زائرین کی خدمت میں اپنے مختلف یونٹس کی شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ محکمہ دفاع عازمین حج کی رہ نمائی، ان کی حفاظت اور انہیں ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی میں دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ضیوف الرحمان کو مناسک حج کی ادائی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

طائف کے علاقے کی قیادت وزارت دفاع کے تمام یونٹس کی عمومی اور براہ راست نگرانی کے فرائض سنبھالے گی۔ وزارت داخلہ کو امن و امان برقرار رکھنے اور معمول کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے عمومی منصوبے پر عمل درآمد میں سیکیورٹی سپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزارت دفاع ہنگامی طبی امداد اور مذہبی رہ نمائی فراہم کرنے کے علاوہ، حجاج کے کیمپوں میں ان کی میزبانی کا انتظام کرنے ، حج کی سلامتی کو درہم برہم کرنے والے کسی بھی واقعے کے وقوع پذیر ہونے کو روکنے کے لیےاور اندرون اور بیرون ملک سے آئے عازمین حج کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے میں وزارت داخلہ کے ساتھ معاونت کرے گی۔


بری افواج کو مختلف عسکری علاقوں کی متعدد ملٹری پولیس کمپنیوں کی مدد حاصل ہے تاکہ ہجوم کے انتظام اور مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے صحن میں حجاج کی نقل و حرکت کو منظم کرنے میں وزارت داخلہ کی مدد کی جا سکے۔ وزارت دفاع حجاج کرام کے قیام اور آمد ورفت کے راستوں کی صفائی، خطرناک مواد کا پتا لگانے اور حج کے دوران گڑ بڑ پیداکرنے کی کوششوں کا تدارک کرنے میں پولیس کی مدد کرے گی۔

سعودی عرب کی رائل یئر فورس ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی اور تحفظ کی متعدد ذمہ داریوں کی انجا دہی کرے گی۔ ہوائی اڈوں پر خطرناک مواد کا پتہ لگانے کے لیے تکنیکی ماہرین کے ساتھ ایئر پورٹس پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ مقدس مقامات پر ایئر فورس کے دستے میں ضروری طیارے فراہم کرے گی اور حج کے دوران وزارت دفاع فضائی جائزہ لیتی رہے گی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔