سعودی عرب: جزائر فرسان کے خوبصورت مقامات کو ‘یونیسکو’ میں شامل کرنے کی کوشش

جزائر فرسان بحر احمر کے جنوب مشرق میں واقع اور جازان کے ساحل سے 42 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 5408 مربع کلو میٹر ہے

فرسان کے خوبصورت مقامات کو 'یونیسکو' میں شامل کرنے کی کوشش
فرسان کے خوبصورت مقامات کو 'یونیسکو' میں شامل کرنے کی کوشش
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کی وزارت جزائر فرسان کے خوبصورت ساحلی علاقوں کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کے 'میپ' میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سرزمین خوبصورت قدرتی مقامات اور ثقافتی تاریخی مقامات سے مالا مال ہے اور ہم مملکت کے ایسے تمام علاقوں کو یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کریں گے جو اپنے قدرتی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں۔

سعودی عرب: جزائر فرسان کے خوبصورت مقامات کو ‘یونیسکو’ میں شامل کرنے کی کوشش

خیال رہے کہ جزائر فرسان بحر احمر کے جنوب مشرق میں واقع اور جازان کے ساحل سے 42 کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔ ان کا مجموعی رقبہ 5408 مربع کلو میٹر ہے۔


سعودی عرب: جزائر فرسان کے خوبصورت مقامات کو ‘یونیسکو’ میں شامل کرنے کی کوشش

جزائر فرسان 84 جزائر کا مجموعہ ہے۔ ان میں سب سے بڑے جزیرے کا نام فرسان کبیر اور سب سے چھوٹے کا فرسان صغیر ہے۔ ان جزائر میں بسنے والے لوگوں کا زیادہ تر گزر بسر مچھلی کے شکار پر ہوتا ہے۔

سعودی عرب: جزائر فرسان کے خوبصورت مقامات کو ‘یونیسکو’ میں شامل کرنے کی کوشش

جزائر فرسان کے ساحلی علاقوں میں موجود پہاڑی سلسلے ان کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ان میں موجود سفید چمکدار ریت، انواع اقسام کی آبی حیات اور جزائر کی سطح پر موجود سبزہ اس کی دل کشی اور خوبصورتی میں‌ اور بھی اضافہ کرتا ہے۔

بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Aug 2020, 2:39 PM
/* */