رمضان 2021: یو اے ای میں زکوٰۃ اور فطرہ نہ ادا کرنے کے لیے ریموٹ نظام متعارف

زکوٰۃ فنڈ کے سکریٹری جنرل عبداللہ بن عقیدہ المشائرہ کا کہنا ہےکہ پیشگی رقوم ادا کرنے کے پورٹل کے ذریعے زکوٰۃ دینے والے موجودہ اور نئے صارف حضرات کی اس نئی سروس تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے زکوٰۃ فنڈ اور اسمارٹ دبئی نے آن لائن زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے ایک نیا محفوظ نظام متعارف کرایا ہے۔ زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکان میں سے چوتھا رکن ہے۔ یہ ہر صاحبِ نصاب مسلمان پر فرض ہے اور یہ مستحقین، غرباء، ناداروں، مسافروں اور یتیموں میں تقسیم کی جاتی ہے۔عاملین زکوٰۃ کی تنخواہیں بھی اس مد سے ادا کی جاسکتی ہیں۔

دبئی کے مکین نئی سروس تک یو اے ای کی ’’دبئی نو‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارف شریعت کے عین مطابق زکوٰۃ کا حساب کرسکتے ہیں اور وہ اس کی تمام رقم یک مشت یا اس کا کچھ حصہ ادا کرسکتے ہیں۔


دبئی نو ایپ کے ذریعے شہر کے مکینوں کو سرکاری اور نجی شعبے کی ایک سو سے زیادہ خدمات مہیّا کی جاتی ہیں۔ اس ایپ میں ’’عطیات اور اسلام‘‘ کے زمرے کے تحت رمضان کے حوالے سے خدمات تک بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ان میں زکوٰۃ الفطر (فطرہ) بھی شامل ہے۔ صارفین افطار کے کھانے کی شکل میں اپنا فطرہ ادا کرسکتے ہیں اور وہ اس ایپ کی مدد سے دبئی سے تعلق رکھنے والی خیراتی تنظیم دارالبرسوسائٹی کو فطرہ دے سکتے ہیں ۔یہ سوسائٹی ضرورت مند افراد کے لیے ان عطیات کی مدد سے کھانوں کا اہتمام کرتی ہے۔


زکوٰۃ فنڈ کے سکریٹری جنرل(زیڈ ایف ایس جی) عبداللہ بن عقیدہ المشائرہ کا کہنا ہےکہ پیشگی رقوم ادا کرنے کے پورٹل کے ذریعے زکوٰۃ دینے والے موجودہ اور نئے صارف حضرات کی اس نئی سروس تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔