مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی ہلاک: آئی ڈی ایف
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسی روز غزہ میں بھی اسرائیلی فوج نے حماس کے اسلحہ سازی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ راد سعاد کو ہلاک کر دیا۔

مغربی کنارےمیں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ہفتہ کی شام شمالی مغربی کنارے میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی کو مار گرایا۔
آپریشن کیا۔ اس دوران انتہا پسند نے فوجیوں پر ایک دھماکہ خیز مواد پھینکا، جس پر فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور انتہا پسند کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اس کے کسی بھی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس کی ایلیٹ پیرا ٹروپر یونٹ نے جنین کے قریب سیلات الحارثیہ گاؤں میں ایک
اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسی روز غزہ میں بھی اسرائیلی فوج نے حماس کے اسلحہ سازی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے سربراہ راد سعاد کو ہلاک کر دیا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق راد سعاد سات اکتوبر 2023 کے حملے کے منصوبہ سازوں میں شامل تھا اور محصور علاقے میں موجود آخری سینئر دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔