مسجد اقصیٰ پر مسلمانوں کے سوا کسی اور قوم کا حق نہیں: فلسطین

فلسطینی محکمہ اوقاف نے اسرائیلی حکام کے اس اقدام کے رد عمل میں جاری کیا گیا ہے جس میں پولس سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر مذہبی رسومات کی ادائیگی سےمنع کرنے کی وضاحت طلب کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رام اللہ: فلسطینی محکمہ اوقاف اورمذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول پرمسلمانوں کےسوا کسی اور قوم کا کوئی حق نہیں۔ قبلہ اول کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ مسجد اقصیٰ کا 144 دونم کا رقبہ خالص قبلہ اول کے لیے وقف ہے جسے کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس پر کسی دوسری قوم کا کوئی حق ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی حکام کی طرف سے اس اقدام کے رد عمل میں جاری کیا گیا ہے جس میں صہیونی حکام نے پولیس سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں سے روکنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی سےمنع کرنے کی وضاحت طلب کی ہے۔

وزارت اوقاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ صہیونی ریاست کے کسی قانون کی پابند نہیں اور نہ ہی صہیونی ریاست کو قبلہ اول پر کوئی اختیار حاصل ہے۔ قبلہ اول پر صرف قانون ربانی نافذ ہوتا ہے اور وہی قانون ہے جس مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کی بقاء کا ضامن ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کےبارے میں صہیونی ریاست کے تمام قوانین اور فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اجازت دینا مذہبی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔