پیر کو قبل از فجر خانہ کعبہ میں خیر و برکت بھری بارش، زائرین و معتمرین نے گزارے خوصبورت لمحات، دیکھیں ویڈیو

بارش کے دوران بہت سے نمازی خوشی سے جھوم اٹھے، اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکرگزار ہوتے رہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp; ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/makkahregion">@makkahregion</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر@makkahregion

user

قومی آوازبیورو

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے زائرین اور معتمرین نے پیر کی صبح فجر سے پہلے مسجد الحرام پر ہونے والی خیر و برکت کی بارش کے درمیان خوبصورت لمحات گزارے۔ طواف اور نماز کی ادائی کے دوران بارش لوگوں کو بھگوتی رہی تاہم وہ اس مسحور کن ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔

بارش کے دوران بہت سے نمازی خوشی سے جھوم اٹھے، اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکر گزار ہوتے رہے۔ بارش کے درمیان حرمین شریفین کی سیکورٹی، سیفٹی، ہنگامی حالات اور خطرات کی ایجنسی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فعال دکھائی دی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب آج سے بارشوں کے نئے سلسلے میں داخل ہو گیا۔


قابل ذکر ہے کہ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی سروسز اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن اچیومنٹ ایجنسی نے مسجد الحرام میں بارش کے دوران اپنی تیاریاں بڑھا دی ہیں۔ موسم کی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر کچھ ہفتہ پہلے ہی ایجنسی نے 200 سے زیادہ سپروائزرز اور نگران مقرر کیے۔ اس کے علاوہ بارش کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے 4000 سے زیادہ مرد و خواتین رضاکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

جنرل پریزیڈنسی کے انڈر سکریٹری برائے سروسز اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن اچیومنٹ انجینیراحمد بن عمر بالعمش نے بتایا کہ مطاف، مسجد الحرام میں نمازکے لیے مختص ہالوں، داخلی اور خارجی راستوں پر بارش سے پونا گھنٹہ قبل تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے موسم کے پیش نظر صدارت عامہ نے مسجد الحرام میں اپنی تیاریاں بڑھا دی ہیں تاکہ نمازیوں اور عمرہ کے مناسک ادا کرنے والے زائرین کو سکون کے ساتھ عبادت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کے صحن اور راستوں کو بارش کے پانی سے صاف اور خشک کرنے کے لیے تمام ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ صحن مطاف، بیرونی مقامات اور بالائی منزلوں میں بارش کے پانی کو ہٹانے اور فرش کو خشک کرنے کے لیے تقریباً 500 سے زاید مشینین اور آلات مہیا کیے گئے ہیں۔

(اردو العربیہ ڈاٹ نیٹ سے اِن پٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔