مسجد حرام: مطاف میں جسمانی فاصلے کے اسٹیکرز کی از سر نو ترتیب

مسجد حرام میں ہجوم کو منظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی کے مطابق مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

مکہ مکرمہ: مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکرز کو نئی ترتیب سے لگا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حجاج کی تعداد کے تناسب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ہجوم کو منظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی کا کہنا ہے کہ مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعات نفل کے مقام پر، شاہ فہد توسیع کے مُصلّوں اور معذور افراد کے راستوں کی تخصیص کے لیے بھی اسٹیکرز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ الحجیلی نے مزید کہا کہ انتظامیہ حجاج کی سلامتی کے لیے ان اقدامات کے ذریعے جسمانی دوری کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔