سعودی عرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا شخص گرفتار

ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

یوروپ کے ملک سویڈن میں قران پاک  کی بے حرمتی کی خبرنے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جزبات مجروح کر دئے تھے۔اب قران پاک کی بے حرمتی کا معاملہ خود سعودی عرب میں سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز اور فوری کارروائی کی جاتی ہے جو اسلام اور آداب عامہ کے خلاف غلط حرکت کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔