اسرائیل کا ملک شام پر فضائی حملہ

UNI
UNI
user

یو این آئی

بیروت: اسرائیل نے شام کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے ہیں جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔ شام کی فوج نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ کل اسرائیل نے حماہ کے مصیاف شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحانہ عمل علاقے کی سیکورٹی اور استحکام کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ دی سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملے میں ایک سائنسی تحقیق و ترقی کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اس تحقیقی مرکز میں کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ تحقیقی مرکز کے قریب ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس پر کسی ردعمل سے انکار کیا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔