سعودی عرب: ورکرز کو کورونا سے کس طرح بچایا جا رہا ہے؟

الزھرانی نے بتایا کہ 4 ہزار غیرملکی ملازمین کو جدہ کے 45 اسکولوں میں رکھا گیا۔ حکام کی جانب سے ان اسکولوں میں باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کیا جاتا ہے اور اب تک 300 بار حکام ان جگہیوں کا دورے کرچکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب میں کرونا کی وبا پھیلنے سے روکنے کے جہاں دیگر اقدامات کیے گئے وہیں غیرملکی لیبر کو بھی اس بیماری سے بچانے اور لیبر کے ذریعے وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔

سعودی حکومت کی طرف سے لیبرکی رہائش گاہوں کی ذمہ دار کمیٹی کی طرف سے صنعتی علاقوں میں غیرملکی لیبر کو ان کی قیام گاہوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں رکھا گیا تاکہ ان میں سماجی دوری پیدا کرکے کرونا کی وبا کی روک تھام کی جاسکے۔


لیبر کی رہائش سے متعلق امور پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے چیئرمین جمعان الزھرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی اور ٹیکنیکل شہروں کے لیے قائم کردہ اتھارٹی نے 29 ہزار غیرملکی ملازمین کے لیے معقول رہائش گاہوں کا فوری بندو بست کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چار ہزار غیرملکی ملازمین کو جدہ کے 45 اسکولوں میں رکھا گیا۔ حکام کی جانب سے ان اسکولوں میں باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کیا جاتا ہے اور اب تک 300 بار ان کی دیکھ بحال کے لیے حکام دورے کرچکے ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں الزھرانی کا کہنا تھا کہ لیبر کے لیے قائم کردہ عارضی قیام گاہوں میں بھی کرونا کی وبا کے تناظر میں سماجی دوری کی مخالفت کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ غیرملکی مزدور اپنے بیڈ رومز میں رش کرتے ہیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کا خاص اہتمام نہیں کرتے حالانکہ ہرشخص کے درمیان 4 میٹر کی دوری کی سختی سے تاکید کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیبر کی طرف سے اپنی ذاتی حفاظت کے لیے سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام نہیں تھا تاہم حکومت کی طرف سے انہیں ہرممکن سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہر فیکٹری اور کارخانے کو اپنے ملازمین کو بنیادی حفاظتی ضروریات کے لیے 48 گھنٹے اندر تمام وسائل مہیا کرنے کی تاکید کی گئی۔ ان میں سے بیشتر نے مثبت جواب دیا مگر بعض نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ بیشتر کمپنیوں نے اپنے ملازمین کے لیے کارخانے سے باہر قیام گاہیں قائم کیں اور ان کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری وسائل بھی فراہم کیے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Apr 2020, 8:40 PM