کیا آپ ’عرضہ‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟

سعود عرب میں ’عرضہ‘ عوامی رقص کی ایک شکل ہے جسے مقامی سطح پر نجدی عرضہ یا نجدی ڈانس بھی کہا جاتا ہے۔ عموماً یہ رقص قومی سطح کی تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

یو این آئی

ریاض: سعودی عرب کے وسطی علاقے ’الدرعیہ‘ کی تاریخی الطریف کالونی میں ’الدرعیہ عرضہ کا پہلا گھر‘ کے عنوان سے پروگرام کا پہلا سیشن منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا دوسرا سیشن الدرعیہ کے نوجوانوں کو داراۃ الملک عبدالعزیز کے زیراہتمام قومی عرضہ مرکز اور الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے ’عرضہ‘ کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سعود عرب میں ’عرضہ‘ عوامی رقص کی ایک شکل ہے جسے مقامی سطح پر نجدی عرضہ یا نجدی ڈانس بھی کہا جاتا ہے۔ عموماً یہ رقص قومی سطح کی تقریبات میں پیش کیا جاتا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق الطریف کالونی میں ہونے والے تربیتی سیشن میں عرضہ کی ٹریننگ دینے کا مقصد نجدی عرضہ کو ایک علاقائی ثقافتی علامت کے طور پر زندہ رکھنا اور اسے مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ اس علاقے کی عزت، فخر اور گہری تاریخ کو نئی نسل کے ذہنوں میں زندہ کرنا ہے۔


الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ثامر بن محمد السدیری نے کہا کہ ’بیت عرضہ‘ اینی شی ایٹیو اقوام متحدہ کے غیر منافع بخش ادارے سائنس وثقافت کی فہرست میں شامل عرضہ جیسی تاریخی ثقافت علامت کو مزید فروغ دینا۔ یہ اس علاقے کا ایک تاریخی فن ہے جس کی تاریخ 300 سال سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیسکو نے نہ صرف عرضہ جیسے مشہور نجدی ڈانس کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے بلکہ الدرعیہ کی مشہور تاریخی الطریف کالونی بھی یونیسکو کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الدرعیہ بیت عرضہ اقدام سعودی عرب میں قومی ثقافت اور سماجی رویات کو فعال اور موثر بنانے کی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔

’الدرعیہ بیت العرضہ‘ اقدام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں عرضہ کے فنون کے بارے میں نوجوانوں کے گروپوں کے لئے کورسز ہیں۔ اس میں پہلے نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں عرضہ کا رقص سکھایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا دوسرا حصہ رقص کے مقابلوں کا انعقاد ہے۔ سال 2021 کے دوران اس نوعیت کے چار مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ہر سیشن سے ایک امیدوار کو لیا جاتا ہے جب کہ مجموعی طور پر بیس افراد کو لیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔