سعودی عرب میں ہندوستان اور پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی!

سعودی عرب نے پاکستان، ہندوستان سمیت دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سفارت کاروں، طبی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ پر 3 فروری رات 9 بجے سے مملکت میں داخلے پرعارضی طور پر پابندی عاید کر دی ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب نے پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سفارت کاروں، طبی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ پر 3 فروری رات 9 بجے سے مملکت میں داخلے پرعارضی طور پر پابندی عاید کر دی ہے۔

جن ممالک کے شہریوں، سفارت کاروں، طبی اہلکاروں اور ان کے الہ خانہ کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے وہ ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، ہندوستان اور جاپان ہیں۔


سعودی وزارت صحت نے منگل کے روز کورونا وائرس کے 310 نئے معاملوں اور 4 اموات کی اطلاع دی ہے۔ اس طرح مملکت میں اب تک کووِڈ-19 کے کیسوں کی تعداد 368639 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 6383 وفات پا چکے ہیں۔

سعودی عرب نے گزشتہ جمعہ کو اپنے شہریوں پر عاید سفری پابندیوں میں توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے تحت اب 31 مارچ کے بجائے 17 مئی کو اپنی فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔