مسجد حرام میں صف بندی کی دلفریب تصویر

گزشتہ روز منگل کو مطاف میں مغرب کی نماز کے دوران میں لی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔

مسجد حرام میں صف بندی کی دلفریب تصویر
مسجد حرام میں صف بندی کی دلفریب تصویر
user

قومی آوازبیورو

الریاض: مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز منگل کو مطاف میں مغرب کی نماز کے دوران میں لی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔ تصویر میں بیت اللہ کے گرد صفوں کی تنظیم کا شان دار مظاہرہ اور منظر کا جمال نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔

حرمین شریفین انتظامی امور کی صدارت عامہ نے بیت اللہ کے اطراف متنوع خدمات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔ اس کا مقصد ایک مربوط صحت مند ماحول میں مطاف کے صحن میں آمد ورفت اور طواف کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مطلوب احتیاطی اقدامات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔


مطاف کے صحن میں بیت اللہ کے اطراف طواف کو منظم کرنے میں شہری سیکورٹی اور مجمع کی عام انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار شریک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طواف کے دوران حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔ مذکورہ اہل کاروں کی معاونت کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ساتھ موجود ہے۔

اسی طرح مطاف کے صحن کی دھلائی اور سینی ٹائزیشن کا عمل 5 منٹ کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمل میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کارکنان شریک ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔