خواتین

والد کو سائیکل پر بیٹھا کر 1200 کلو میٹر دور دربھنگہ لے جانے والی جیوتی کی مدد کے لئے اٹھے کئی ہاتھ

اپنے والد کو سائیکل پر بیٹھا کر گڑگاؤن سے 1200 کلومٹر دور دربھنگہ تک لے جانے والی 13 سالہ جیوتی کی مدد کے لئے اب کئی لوگ آگے آئے ہیں، جیوتی اب آگے تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دربھنگہ: اپنے والد کو سائیکل پر بیٹھا کر گڑگاؤں سے بہار کے دربھنگہ پہنچی جیوتی کی مدد کے لئے کئی لوگ آگے آنے لگے ہیں۔ اس ضمن میں جمعہ کے روز جن ادھیکار پارٹی نے جیوتی کو مالی امداد فراہم کی۔ وہیں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ٹوئٹ کر کے اس بہادر لڑکی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جیوتی اب ان پیسوں سے آگے تعلیم حاصل کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔

Published: 22 May 2020, 9:40 PM IST

جیوتی لاک ڈاؤن میں اپنے والد موہن پاسوان کو سائیکل پر بیٹھا کر 1200 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری آٹھ دن میں طے کر کے گڑگاؤں سے بہار کے دربھنگہ پہنچی تھی۔ جیوتی نے روزانہ 100 سے 150 کلومیٹر سائیکل چلائی۔

جیوتی کے والد گڑگاؤں میں آٹو رکشہ چلاتے تھے اور ان کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد وہ اپنی ماں اور بہنوئی کے ساتھ جنوری میں گڑگاؤں گئی تھی۔ والد کی دیکھ بھال کے لئے وہ وہیں ٹھہر گئی۔ دریں اثنا، کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤں کا اعلان ہو گیا اور جیوتی کے والد کا کام ٹھپ پڑ گیا۔

Published: 22 May 2020, 9:40 PM IST

ایسے حالات میں جیوتی نے والد کے ساتھ سائیکل پر واپس گاؤں کا سفر طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ جیوتی نے کہا کہ وہ رات کے وقت کسی پٹرول پمپ کے پاس ٹھہر جاتی تھی اور پھر صبح آگے کا سفر شروع کرتی تھی۔ راستہ میں کسی طرح کی پریشانی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ راستہ میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

Published: 22 May 2020, 9:40 PM IST

جیوتی اپنے والد کو سائیکل پر بیٹھا کر 1200 کلومیٹر دور دربھنگہ پہنچی تھی

ادھر، جمعہ کے روز جن ادھیکار پارٹی کی طرف سے جیوتی کو 20 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ جیوتی نے جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’میں ان پیسوں کا استعمال آگے کی پڑھائی کے لئے کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

وہیں، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا۔ ’’حکومت سے ہار کر ایک لڑکی نکل پڑی اپنے زخمی والد کو لے کر سینکڑوں میل کے سفر پر...دہلی سے دربھنگہ۔ آج ملک کی ہر عورت اور اہم سب اس کے ساتھ ہیں۔ ہم اس کی ہمت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس تک ایک لاکھ روپے کی امداد پہنچائیں گے۔‘‘

Published: 22 May 2020, 9:40 PM IST

جیوتی کا اب تک ڈاکٹر پربھات داس فاؤنڈیشن اور ایس ایس بی کی طرف سے بھی احترام کیا جا چکا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بھی جیوتی کی تعریف کی ہے۔ دریں اثنا میڈیا میں آ رہی رپورٹ کے مطابق سائیکلنگ فیڈریشن نے بھی جیوتی کو ترائل کے لئے چنا ہے۔

اس تعلق سے پوچھے جانے پر جیوتی نے کہا ’’فیڈریشن والوں کا فون آیا تھا اور انہوں نے ٹرائل کے بارے میں بتایا۔ اگر موقع ملے گا تو میں ضرور جاؤں گی لیکن ابھی میری توجہ آگے کی تعلیم حاصل پر ہے۔ یوں بھی میں ابھی کافی تھکی ہوئی ہیں۔‘‘

جیوتی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دہلی جا کر وہ ٹرائل دیگی۔ وہ پڑھائی کے ساتھ سائیکلنگ بھی کرنا چاہتی ہے اور موقع ملا تو سائیکلنگ میں ملک کی نمائندگی کی بھی خواہشمند ہے۔

Published: 22 May 2020, 9:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2020, 9:40 PM IST