خواتین

’خاتون صحافیوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں‘

دہلی یونین آف جرنلسٹس نے خواتین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی حفاظت، سلامتی اور فلاح بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کرے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی یونین آف جرنلسٹس (ڈی یو جے) نے بین الاقوامی یوم خواتین پر خواتین اور بالخصوص میڈیا سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کی حفاظت، سلامتی اور فلاح بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Published: undefined

ڈی یو جے کی جنرل سکریٹری سجاتا مدہوک نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کی تنظیم اپنی ان تمام بہادر بہنوں کو سلام کرتی ہے جو ہمارے شہری حقوق کی حفاظت کے لیے جاری پرامن جدوجہد کی قیادت کررہی ہیں۔ محترمہ مدہوک نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ سی اے اے کو جلد از جلد واپس لے۔

Published: undefined

ڈی یو جے نے اپنی ایک قرارداد میں کہا کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھائے جائیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے فیس بک‘ ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا غلط استعمال روکنے کے لیے فوری اقداما ت کیے جائیں تاکہ خواتین میڈیا اہلکار آزادی کے ساتھ بے خوف ہوکر اپنا کام کرسکیں۔

Published: undefined

مدہوک نے دہلی میں حالیہ فسادات کے دوران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رپورٹنگ کرنے والی خواتین صحافیوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے جس ہمت سے کام لے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کی ہیں اس سے آج میڈیا کا اعتبار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined