خواتین

سعودی عرب: ورچوئل ویٹ لفٹنگ ٹائٹل العنود الخلیفی کے نام

تمام پریکٹس سیشنز کے دوران العنود الخلیفی نے سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کئے جبکہ العنود الشہری دوسرے اور منیرہ الرویتع نے تیسری پوزیشن حاصل کی

ورچوئل ویٹ لفٹنگ ٹائٹل سعودی عرب کی العنود الخلیفی کے نام
ورچوئل ویٹ لفٹنگ ٹائٹل سعودی عرب کی العنود الخلیفی کے نام 

ریاض: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک ویٹ لفٹر العنود الخلیفی نے ویٹ لفٹنگ کے ورچوئل مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ ویٹ لفٹنگ کی دو روزہ تقریب ویزیول ایپلی کیشن پر منعقد ہوئی اور مقابلے میں 8 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔ مقابلے کا اہتمام سعودی فیڈریشن آف ریموٹ ویٹ لفٹنگ کی جانب سے کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

ویٹ لفٹنگ کے ورچوئل مقابلے میں الجزائر کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے لیے سعودی کوچ عبدالمجید بولحیہ کی نگرانی میں ٹریننگ ٹیسٹوں میں کواڈرن کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

Published: undefined

چیمپین شپ کے مقابلوں کے لیے سعودی فیڈریشن برائے ویٹ لفٹنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد الحربی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں ویٹ لفٹنگ کے ورچوئل مقابلے کےلیے قابل قدر کوششیں کیں۔ مقابلے میں العنود الشہری دوسرے اور منیرہ الرویتع نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Published: undefined

محمد الحربی نے کہا کہ مقابلہ کا انعقاد اہم طور پر ویٹ لفٹروں کی فٹنس اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد نافذ لاک ڈاؤں کے دوران ان کے مشق کے تئیں عزائم کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد آئندہ قومی اور بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کی تیاری کرنا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined