ویڈیوز

ویڈیو: غازی پور بارڈر پر کسانوں نے توڑیں بندشیں، ’ٹریکٹر پریڈ‘ دہلی میں داخل

کسانوں کو اکشر دھام تک آنے کی اجازت تھی اور انہیں وہاں سے آنند وہار کی طرف لوٹ جانا تھا لیکن وہ دہلی کے اندر داخل ہو گئے۔ جو روٹ طے ہوا تھا اسے انہوں نے عبور کر لیا اور دہلی پولیس کا حکم نہیں مانا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے آج یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی سرحدوں سے ٹریکٹر پریڈ کی شروعات کی۔ پولیس نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن انہوں نے تمام بندشوں کو توڑ ڈالا اور قومی راجدھانی میں پریڈ نکالنی شروع کر دی۔

Published: undefined

غازی پور بارڈر پر پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے بھی داغے لیکن یہ سب کسانوں کو ان کے ارادوں سے ہٹانے کے لئے یکافی نہیں تھے، بڑی تعداد میں کسان این ایچ 24 ہوتے ہوئے اکشر دھام کے راستہ دہلی میں داخل ہو گئے۔ کسانوں نے اپنے اعلان کے مطابق آؤٹر رنگ روڈ پر پریڈ نکالی۔ دہلی پولیس کی طرف سے حالانکہ کسانوں کو آؤٹر رنگ روڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن کسانوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کی ایک نہ سنی اور دہلی کے اندر گھس کر ٹریکٹر پریڈ نکالی۔

Published: undefined

کسانوں کو اکشر دھام تک آنے کی اجازت تھی اور انہیں وہاں سے آنند وہار کی طرف لوٹ جانا تھا لیکن وہ یہاں سے دہلی کے اندر داخل ہو گئے۔ جو روٹ طے ہوا تھا اسے انہوں نے عبور کر لیا اور دہلی پولیس کا حکم نہیں مانا۔ اس دوران کسانوں میں زبردست جوش نظر آیا ا ور کسان نعرے بازی کرتے ہوئے دہلی میں داخل ہوگئے۔ کئی مقامات پر ٹریکٹر پریڈ کا پھولوں سے استقبال بھی کیا گیا۔

Published: undefined

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسان اکشر دھام سے پیش قدمی کرتے ہوئے آؤٹر رنگ روڈ تک پہنچ گئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ٹریکٹر پریڈ میں شامل ہیں۔ کسانوں نے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ نکالنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پولیس نے انکار کر دیا تھا، کسان اس وقت مان بھی گئے تھے۔ لیکن پھر نہ جانے کیا ہوا کہ یہ کسان تمام بندشوں کو توڑتے ہوئے دہلی میں داخل ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined