گرافکس 'قومی آواز'
بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے لیے تیار الیکشن کمیشن کی حتمی ووٹر لسٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں پھنس گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حذف کیے گئے ووٹرس کی جانکاری الیکشن کمیشن سے طلب کر لی ہے، جو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ جسٹس جوئے مالیا باغچی کا کہنا ہے کہ اس بات پر کنفیوژن ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع ہونے کے بعد جو نام جوڑے ہیں، وہ کون لوگ ہیں۔ کیا یہ لوگ 65 لاکھ حذف کردہ ناموں میں شامل تھے، یا یہ نئے لوگ ہیں۔ عدالت نے ان 3.66 لاکھ حذف کردہ ووٹرس کی جانکاری دینے کو کہا ہے، جن سے متعلق عرضی دہندہ سوال اٹھا رہے ہیں۔ حالانکہ الیکشن کمیشن کی دلیل ہے کہ کسی نے بھی شکایت نہیں کی ہے، اور ناموں کا پتہ ڈرافٹ و فائنل ووٹر لسٹ کا ملان کرنے سے چل جائے گا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی دلیلوں سے مطمئن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی کی نظریں 9 اکتوبر کو ہونے والی سماعت پر مرکوز ہیں۔ اس تعلق سے ماہرین کیا رائے رکھتے ہیں، یہ جاننے کے لیے دیکھیے ’قومی آواز‘ کا یہ ویڈیو مباحثہ۔
Published: undefined