ویڈیوز

قومی آواز بلیٹن: سپریم کورٹ سے مزدوروں کو ملی بڑی راحت؛ راہل گاندھی نے طنزیہ انداز میں پوچھی ’لداخ‘ کی حقیقت

پیش خدمت ہیں آج کی کچھ اہم خبریں: منیش سسودیا نے جولائی تک دہلی میں 5.5 لاکھ کورونا کیسز ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا؛ دہلی یونیورسٹی میں محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ڈیجیٹل مہم

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے مزدوروں پر دائر مقدمات واپس لئے جائیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج مختلف صوبوں میں پھنسے مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے مطلوبہ مقامات پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے مہاجر مزدوروں کی حالت زار پر اپنا حکم سناتے ہوئے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو آج سے 15 دن کے اندر اپنے گاؤں یا ان کے مطلوبہ مقام پر بھیجنے کا مکمل انتظام کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی درخواست پر ریلوے 24 گھنٹوں میں ’شرمک اسپیشل ٹرین‘ فراہم کرائے گی۔ بنچ نے اپنے حکم میں واضح کیا ہےکہ اپنے گھروں کو جانے کی کوشش میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے مزدوروں کے خلاف دائر مقدمات واپس لئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کو ایسے معاملوں میں ہدایت دینا حکومتوں کی کارکردگی پرسوال کھڑے کرتا ہے۔

Published: undefined

دہلی میں جولائی کے آخر تک کورونا کے ساڑھے پانچ لاکھ کیسز ہو سکتے ہیں: منیش سسودیا

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے میڈیا سے بات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ”دہلی میں جس طرح سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اگر ایسے ہی بڑھتے رہے تو 15 جولائی تک دہلی میں 33 ہزار بیڈ کی ضرورت پڑے گی، اور 31 جولائی تک کورونا کے مریضوں کے لیے 80 ہزار تک بیڈ کی ضرورت پڑے گی۔“ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ 15 جولائی تک دہلی میں کورونا انفیکشن کے 2.25 لاکھ کیسز ہونے کا امکان ہے اور یہی رفتار رہی تو 31 جولائی تک کیسز کی تعداد 5.5 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس بیچ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کورونا بحران پر کل جماعتی میٹنگ کی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے راج ناتھ سے پوچھی لداخ کی حقیقت

ہند۔چین سرحد کے حالات کو لے کر ہندوستانی عوام میں بے چینی ہے اور سب اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے طنز کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ شاعری ختم ہوگئی ہو تو وزیر دفاع ملک کو بتائیں کہ کیا چین نے ہندوستان کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے؟

راہل گاندھی نے ہند- چین سرحد پر تنازع کے سلسلے میں راج ناتھ سنگھ سے پوچھا، ’ہاتھ نشان‘ پر وزیر دفاع کا تبصرہ پورا ہوگیا ہو، تو کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ لداخ میں چین نے ہندوستانی علاقے میں قبضہ کیا ہے۔؟ کانگریس لیڈر کے اس طنز سے پہلے راج ناتھ سنگھ نے کانگریس کے انتخابی نشان ہاتھ کو نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’ہاتھ‘‘میں درد ہو تو دوا کیجئے، ’ہاتھ‘ ہی جب درد ہو تو کیا کیجئے۔‘‘

راج ناتھ سنگھ نے راہل گاندھی کے آٹھ جون کو کیے گئے ٹوئٹ کا شاعرانہ انداز میں جواب دیا تھا۔ راہل گاندھی نے کل اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’’سب کو معلوم ہے’سیما‘ کی حقیقت لیکن، دل کو خوش رکھنے کو،’’شاہ - ید‘ یہ خیال اچھا ہے۔‘‘بہر حال راہل گاندھی سمیت تمام ہندوستانی عوام ہند۔چین سرحد کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔

Published: undefined

کورونا وبا کے دوران ہی ٹرمپ کا انتخابی ریلی شروع کرنے کا منصوبہ: رپورٹ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وبا کے دوران 2020 کے انتخابات کے لئے اپنی انتخابی ر یلیاں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ این بی سی نیوز نے پیر کی شام اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ رواں ماہ سے ریلیوں کی مہم دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حالانکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی ریلیاں پھر سے شروع کرنے کے لئے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو گزشتہ ہفتہ مینی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی موت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں لوگوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریلیوں کو پھر سے شروع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو عوامی رائے شماری کی موجودہ لہر کا اشارہ مل سکتا ہے۔ ویسے ہمارے ملک میں بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ نے ’جن سنواد‘ کے نام سے انتخابی ریلیاں شروع کر دی ہیں۔

Published: undefined

دہلی یونیورسٹی میں محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ڈیجیٹل مہم

لاک ڈاؤن میں عظیم صوفی شاعروں اور سنت شعرا کے محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی میں ہندی کی پروفیسر ڈاکٹر میدھا نے 'میں سجدے میں ہوں' کے نام سے اس مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ویڈیو کی مدد سے پہلی صوفی خاتون شاعر سے لے کر بھکتی عہد کے سنت شعراء سے متعلق پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔ اب تک 25 ڈیجیٹل پروگرام ہوچکے ہیں اور 25 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔

ڈاکٹر میدھا نے بتایا کہ ’’ہم سبھی 13 ویں صدی کے عظیم صوفی اسکالر، فقیر اور شاعر رومی کو جانتے ہیں اور ان کے علم و ادب سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن چوتھی صدی کی عراق کے شہر بصرہ میں پیدا ہونے والی دنیا کی پہلی خاتون صوفی فقیر اور شاعرہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ رابعہ بصری نامی اس شاعرہ نے دنیا کو تصوف اور عشق حقیقی کا تحفہ دیا، یعنی 'محبت کا راستہ'، یعنی خدا صرف محبت کے ذریعے ہی پایا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری التماس، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، احتیاط برتیں، شکریہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined