
سینئر کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں پر کانگریس کے انتباہ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ چدامبرم نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر میں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر گھڑیالی آنسو بہا رہی ہے۔ چدمبرم نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کانگریس نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کے دوران روزگار، پیسے اور اناج کے بحران کا سامنا کر رہے مہاجر مزدوروں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ کانگریس نے غریب کنبوں کو نقدی اور اناج دیئے جانے کی مانگ بھی کی تھی، جس کا فائدہ مہاجر مزدوروں کو بھی ملتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے کانگریس کی اپیل پر توجہ نہیں دی۔
Published: undefined
ہندوستان میں کورونا وائرس کو لے کر ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے خصوصی سفیر ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کا گراف نیچے آنے والا ہے۔ جولائی ختم ہونے سے پہلے یہ وبا ہندوستان میں اپنے عروج والی سطح پر ہوگی۔ ڈاکٹر نبارو نے کہا کہ "جب لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ لیکن لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "لاک ڈاؤن کے فوراً بعد چند کچھ کیسز آئیں گے اور اس کے بعد وبا کی رخصتی ہو جائے گی۔ جولائی کے آخر میں کیسز بڑھیں گے لیکن حالات بہتر ہو جائیں گے۔"
Published: undefined
ایشلن میتھیو کی رپورٹ
کورونا وائرس سے متعلق جو بھی اعداد و شمار دہلی حکومت سامنے رکھ رہی ہے، ان کا جائزہ لینے کے بعد کچھ حیران کرنے والی باتیں سامنے آئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کیجریوال حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کی صحیح تعداد چھپا رہی ہے۔ 2 مئی 2020 تک دہلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی راجدھانی میں کورونا وائرس سے 65 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لیکن دہلی کے دو اسپتالوں میں ایل این جے پی اور راجیو گاندھی اسپتال میں ہی 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کا تذکرہ دہلی حکومت نے نہیں کیا۔
دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے تعلق سے بنائی گئی ویب سائٹ delhifightscorona.in/ پر جو ڈاٹا دیا ہے اس کے مطابق 2 مئی کے بعد 5 مئی تک دہلی میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی اور ایسے میں تعداد 64 تک ہی محدود ہے۔ حالانکہ دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 مئی کے 4122 سے بڑھ کر 5 مئی تک 5104 پہنچ گئی۔ حکومت کے ذریعہ 6 مئی کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس دوران صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے جو کہ دہلی پولس کا ایک کانسٹیبل تھا اور اس کی خبر سبھی جگہ شائع اور نشر ہوئی تھی۔ اب دہلی میں 5532 کیس ہیں جو مہاراشٹر اور گجرات کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے جن ہندوستانیوں کو لیکر ایئر انڈیا کے دو طیارہ چنئی گئے ہیں ان میں سے ایک میں خاتون اپنے شوہر کی لاش لیکر آئی ہے۔ 29 سالہ کولمل اپنے 35سالہ شوہر ایل کمار کی لاش لیکر جب ایئر انڈیا ایکسپریس پرواز آئی ایکس 540 سے دیگر مسافروں کے ساتھ طیارہ میں سوار ہوئیں تو اس دردناک منظر سے ہوائی اڈہ پر موجود تمام مسافر جذباتی ہوگئے۔ مرنے والے کی لاش کو طیارہ کے کارگو میں رکھ کر لایا گیا ہے۔
ایل کمار راس الخیمہ میں واقع راک سیریمکس میں بطور سینئر کوالٹی کنٹرولر افسر کام کرتے تھے اور 13 اپریل کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑجانے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔
Published: undefined
برطانیہ میں کچھ عرصہ پہلے ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی۔ یہ اقدام اس خوف کے پیش نظر کیا گیا کہ کووڈ-19 وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں سگریٹ نوشی اس مرض کو مزید خطرناک بنا دیتی ہے۔ واضح رہےامریکہ کے بعد برطانیہ وہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری گزارش، لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی ضرور کریں۔ شکریہ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined