ویڈیوز

ویڈیو: عمر خالد کی گرفتاری کے پیچھے کی سازش، کاروانِ محبت نے کیا پردہ فاش

کاروانِ محبت کی تقریباً 5 منٹ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دہلی پولیس سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے والے لوگوں پر بیجا الزام عائد کر کے انہیں گرفتار کر رہی ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: اسٹوڈنٹ ایکٹوسٹ عمر خالد کو حال ہی میں دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر دہلی فسادات کی سازش رچنے کا الزام ہے۔ عمر خالد کے علاوہ بھی پولیس نے ایسے کئی لوگوں کو اس معاملہ میں گرفتار کیا ہے جو سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل رہے تھے۔ ان سماجی جہد کاروں کی گرفتاریوں کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ تنظیم کاروانِ محبت نے بھی ایک ویڈیو جاری کر کے دہلی پولیس کی کارکردگی اور نیت پر سوال اٹھائے ہیں۔

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST

کاروانِ محبت کی تقریباً پانچ منٹ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دہلی پولیس سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے والے لوگوں پر بیجا الزام عائد کر کے انہیں گرفتار کر رہی ہے اور جو لوگ فسادات کی سازش کے اصل مجرم ہیں وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ عمر خالد اور دیگر گرفتار سماجی جہد کاروں کے لئے آواز اٹھانا ضروری ہے۔

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST

کاروانِ محبت کی ویڈیو میں عمر خالد کی اس ویڈیو کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے گرفتار ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا تھا۔ عمر خالد اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پولیس اصل مجرموں کو گرفتار نہیں کر رہی ہے اور وہ پولیس کے سامنے ہی قابل اعتراض باتیں کر رہے ہیں۔ فساد بھڑکانے اور نفرت انگیز تقریر کرنے میں بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا، پرویش ورما اور انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہیں۔

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST

کپل مشرا نے پولیس کی موجودگی میں کہا تھا کہ ٹرمپ کے جانے تک تو وہ جا رہے ہیں لیکن اس کے بعد پولیس کی بھی نہیں سنین گے! اسی طرح پرویش ورما نے کہا تھا کہ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت بن گئی تو ایک گھنٹے کے اندر اندر شاہین باغ کو خالی کرا لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انوراگ ٹھاکر نے دیش کے غداروں کو، گولی مارو... کے نعرے لگوائے تھے۔ واضح رہے کہ ان میں سے کسی کو بھی پولیس نے ملزم تک نہیں مانا ہے۔

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کہا کہ 12 ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، لیکن تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ 12 میں سے 9 لوگوں کے بیان ہوبہو ایک جیسے تھے۔ نیز عمر خالد کی گرفتاری عین اسی طرح کی گئی ہے جس طرح 2016 میں ان کی گرفتاری ہوئی تھی۔ جیسے اس وقت کہا گیا تھا کہ جے این یو کی ایک تقریب میں ملک مخالف نعرے بازی کی گئی تھی لیکن جب حقیقت منظر عام پر آئی تو معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور ملک مخالف نعرے کسی نے نہیں لگائے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016 سے اب 2020 تک پولیس نے اس معاملہ میں فرد جرم تک دائر نہیں کی ہے۔ جو لوگ بھی جیلوں میں قید ہیں اگر ان لوگوں کو ہم نے آج بھلا دیا تو آنے والے دنوں میں یہ لڑائی مزید مشکل ہو جائے گی۔

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST

ویڈیو عمر خالد کے ان الفاظ پر ختم ہوتی ہے، ’’وہ ہم کو ڈرا رہے ہیں لیکن وہ ساتھ میں آپ کو بھی ڈرا رہے ہیں۔ وہ ہماری آواز کو بند کر رہے ہیں، ہم کو قید کر رہے ہیں جیلوں کے پیچھے، لیکن آپ کو بھی جھوٹ کے اندر قید کرنا چاہتے ہیں، آپ کو ڈرا کر چپ کرانا چاہتے ہیں۔ بس اپیل کر کے میں اپنی بات ختم کروں گا۔ ڈرئیے مت۔ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کیجئے۔ جن لوگوں کو جھوٹے مقدموں میں پھنسایا جا رہا ہے ان لوگوں کی رہائی کی مانگ کیجئے، ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیے۔‘‘

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2020, 7:10 PM IST