کھیل

ویٹ لفٹر بندیارانی نے چاندی کے ساتھ ہندوستان کو چوتھا تمغہ دلایا

بندیارانی نے سب سے پہلے اسنیچ میں 86 کلوگرام میں انفرادی بہترین کارکردگی کے ساتھ قومی ریکارڈ کی برابری کی اور پھر کلین اینڈ جرک میں 116 کلوگرام اٹھا کر نیا قومی اور کامن ویلتھ ریکارڈ قائم کیا۔

بندیارانی دیوی، تصویر آئی اے این ایس
بندیارانی دیوی، تصویر آئی اے این ایس 

برمنگھم: ہندوستان کی بندیارانی دیوی نے 55 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا، جس سے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد چار ہو گئی۔23 سالہ بندیارانی نے 202 کلو وزن اٹھا کر اپنے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کیا، ان کے فوراً بعد میرابائی نے 49 کلوگرام میں پہلا مقام حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے سب سے پہلے اسنیچ میں 86 کلوگرام میں انفرادی بہترین کارکردگی کے ساتھ قومی ریکارڈ کی برابری کی اور پھر کلین اینڈ جرک میں 116 کلوگرام اٹھا کر نیا قومی اور کامن ویلتھ ریکارڈ قائم کیا۔

Published: undefined

بندیارانی صرف ایک کلو کے فرق سے طلائی تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئیں جو نائیجیریا کے ادیجات ادنیکے اولارینوئے کے حصے میں آیا۔ میزبان انگلینڈ کے فریئر مورو نے 198 کلوگرام (89 کلوگرام + 109 کلوگرام) کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بندیارانی نے جیت کے بعد کہا کہ ’’یہ میرا پہلا کامن ویلتھ گیمز ہے اور میں چاندی کے تمغے اور گیمز کے ریکارڈ کو لے کر بہت خوش ہوں۔

Published: undefined

چانو کی طرح، بندیارانی بھی منی پور کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے 2019 کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 2021 کے ایڈیشن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل میرابائی چانو (گولڈ)، سنکیت سرگر (سلور) اور گروراجا پجاری (کانسی) ہندوستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔ ہندوستان کے چار تمغے ویٹ لفٹنگ میں آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز