کھیل

بین الاقوامی کک باکسنگ ٹورنامنٹ میں چھتیس گڑھ کے تین کھلاڑیوں نے طلائی تمغہ پر کیا قبضہ

طلائی تمغہ حاصل کرنے والی سواتی نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ’’دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

چتھیس گڑھ کے سرگوجا ضلع کے تین نوجوان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی کک باکسنگ اوپن چمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کر ضلع سمیت ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ دراصل دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جہاں ڈویژنل ہیڈکوارٹر امبیکاپور کے رہنے والے تین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اپنے حریف کو شکست دے کر ان تینوں نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی سے امبیکاپور سمیت ضلع بھر میں خوشی کا ماحول ہے۔

Published: undefined

دراصل دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں 2 نومبر سے 6 نومبر تک بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلے کا انعقاد ہوا تھا۔ اس میں ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہوئے تھے۔ کک باکسنگ مقابلہ میں ابیکاپور شہر کے اورینٹل پبلک اسکول میں 12ویں کی طالبہ سواتی راجواڑے نے اردن کی کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سرسوتی کالج امبیکا پور میں بی بی اے کے طالب علم سرور ایکا نے جنوبی کوریا اور تمل ناڈو کے کھلاڑی کو ہرایا۔ ان کے علاوہ سرسوتی کالج کے ہی طالب علم امن جینس لکڑا نے ازبکستان کے کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

Published: undefined

طلائی تمغہ حاصل کرنے والی سواتی راجواڑے نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین تھی۔ ہمارے کلب سے بھی بچے تالکٹورہ گئے ہوئے تھے۔ میں نے وہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہے کہ ’’میرا سیمی فائنل میچ جنوبی کوریا کے ساتھ ہوا اور فائنل میچ اردن کے ساتھ۔ میں نے اپنے مقابلے جیت کر طلائی تمغہ پر قبضہ کیا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ سواتی کا اس سے پہلے عالمی چمپئن شپ میں دو بار سلیکشن ہو چکا ہے، لیکن معاشی حالت ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے وہ کھیلنے دوسرے ملک نہیں جا سکی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو