کھیل

اسپین کے کارلوس الکاریز نے جیتا فرنچ اوپن کا خطاب، فائنل میں عالمی نمبر-1 جینک سنر کو شکست

رولاں گیراں کے فلپ چیٹریر کورٹ پر کھیلے گئے فائنل میں الکاریز نے اٹلی کے جینک سنر کو ساڑھے پانچ گھنٹے تک چلے سخت مقابلے میں شکست دی۔ الکاریز نے مسلسل دوسرے سال اس خطاب کو اپنے نام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام‘

 

اسپین کے کارلوس الکاریز نے فرنچ اوپن-2025 کا مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا ہے۔ یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ رولاں گیراں کے فلپ چیٹریر کورٹ پر کھیلے گئے فائنل مقابلے میں انہوں نے اٹلی کے عالمی نمبر-1 جینک سنر کو 4-6، (4)6-7، 6-4، (3)7-6 ، (2)7-6 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک چلا۔

Published: undefined

22 سالہ الکاریز نے چوتھے سیٹ میں 0-40 سے پیچھے رہنے کے باوجود 5-5 کی برابری کی۔ اس سیٹ کے ٹائی بریکر کو انہوں نے 7-3 سے جیتا۔ میچ 2-2 سیٹ کی برابری پر پہنچا۔ پانچویں سیٹ میں سنر 5-4 کے اسکور پر الکاریز کی سروس توڑ کر گیم سپر ٹائی بریکر میں لے گئے۔ ٹائی بریکر گیم کو الکاریز نے 10-2 سے جیت لیا۔ جیتنے کے بعد ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔

Published: undefined

دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی کارلوس الکاریز کا یہ پانچواں گرینڈ سلیم خطاب ہے جبکہ سنر کے نام تین گرینڈ سلیم خطاب درج ہیں۔ الکاریز نے اب تک کوئی گرینڈ سلیم فائنل نہیں گنوایا ہے جبکہ سنر کو پہلی بار گرینڈ سلیم کے خطابی مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ الکاریز کا اس سال کلے کورٹ پر جیت-ہار کا ریکارڈ 22-1 ہو گیا ہے۔ انہوں نے 23 سالہ سنر کے خلاف مسلسل پانچویں سمیت کُل آٹھویں جیت حاصل کی جبکہ سنر نے الکاریز کو 4 بار شکست دی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل جمعہ کو دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے جینک سنر نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو 6-4, 7-5, 7-5(3) سے ہرایا تھا۔ سنر نے تین گھنٹے 16 منٹ تک چلے مقابلے میں اپنی جیت یقینی بنائی۔ سنر کی جوکووچ کے خلاف یہ مسلسل چوتھی جیت تھی۔ اس شکست کے ساتھ ہی جووکوچ کے ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا انتظار مزید بڑھ گیا ہے۔ سنر 1968 میں شروع ہوئے اوپن عہد میں فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچنے والے اٹلی کے دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے 1976 کے چمپئن ایڈریانو پناٹا فائنل میں پہنچے تھے۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined